نئی دلی //سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کے اہلکاروں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔اس دوران دہلی میں مزید12 اہلکاروں میں کورونا وائرس کے مثبت نمونے سامنے آنے سے متاثرہ اہلکاروں کی تعداد60 پہنچ گئی ہے۔اس سے قبل بھی ایک ہی بٹالین میں ایک ساتھ قریبا14 اہلکاروں میں کورونا وائرس کے مثبت نمونے سامنے آئے ہیں۔سی آر پی ایف کے ایک عہدار کے مطابق صرف چند روز قبل ان اہلکاروں کو ہسپتال داخل کرنے کے بعد مزید12 اہلکاروں میں کورونا وائرس کے نمونے سامنے آئے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات میں آئیروز اضافے سے اس فورس میں تعینات اہلکاروں میں تشویش لاحق ہوگئی ہے۔حالانکہ مرکزی سرکار نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر تا حکم ثانی سی آر پی ایف میں تمام طرح کی چھٹیوں کو منسوخ کیا تھا۔