کشتواڑ//فوج کی جانب سے ضلع کے پاڈر علاقہ میں ایک توسیعی لیکچر کا انعقاد کیا، جس میں پاڈر خطہ کے طلاب کو سینک سکول نگروٹہ میں چھٹی اور نویں جماعت کے لئے داخلہ لینے کی ترغیب دی۔لیکچر میں کل ملاکر دو اساتذہ اور 32طلاب نے شرکت کی۔اس موقعہ پر طلاب کو نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اور نیم فوجی فورسز میں داخلہ لینے کےلئے تیاری کی جانکاری دی گئی ۔لیکچر کے اختتام پر سینک سکول نگروٹہ کے لئے داخلہ لینے کے لئے پراسپکٹس بھی تقسیم کئے گئے۔فوج کی اس پہل کی طلاب اور اساتذہ نے بھی کافی سراہنا کی اور فوج کی جانب سے طلاب کے لئے منفرد پلیٹ فارم مہیا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔