بارہمولہ // ضلع بارہمولہ کے سیر سنگرامہ علاقے میں سیر سپورٹس چیمپئن شپ کا فائنل میچ کھیلا گیا جس میں سیر سپورٹس کلب نے بارہمولہ کرکٹ اکیڈمی کو ہرا کر فائنل کا تاج اپنے سر سجایا۔پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سیر سپورٹس کلب نے خالد شفیع کی تیز ترین نصف سنچری کی بدولت 161 رنز بنائے۔خالد شفیع نے 41 گیندوں پر شاندار 61 رنز کی انننگز کھیلی۔بارہمولہ کرکٹ اکیڈمی کی ٹیم 26 رنز سے ٹائٹل ہار گئی اور محض 135 رنز ہی بنا سکی۔خالد شفیع نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کی جبکہ طارق احمد اور شبیر احمد نے بھی شاندار گیندبازی کرتے ہوئے دو دو وکٹیں حاصل کی۔خالد شفیع کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کے ساتھ ساتھ ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا ہے۔