جموں//اپنی ٹریڈ یونین صدر اعجاز کاظمی نے اپنی رہائش گاہ دلپتیاں محلہ میںاپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری کے والد محترم اور معروف تاجر وصنعتکار اور سید محمد اقبال بخاری کے ایصال ِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا۔ اس دوران مرحوم کی جنت نشینی اور لواحقین کو یہ ناقابل ِ تلافی نقصان بردداشت کرنے کی ہمت عطا کرنے کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس دعائیہ مجلس میں امام پیر مٹھا جموں مولیٰ علی بادشاہ، اپنی ٹریڈ یونین نائب صدر شیخ عبدالطیف، شوکت بھٹی، شجا کاظمی، حیدر علی، حسن کاظمی، عاشق علی، سہیل میر ودیگران نے شرکت کی۔