جموں//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ محکمہ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے سکل ڈیولپمنٹ محکمہ کے کیپکس بجٹ 2020-21 کے تحت کاموں ، منصوبوں کی طبعی و مالی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں ڈائریکٹرسکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سجاد حسین گنائی، ڈائریکٹر فائنانس (ایس ڈی ڈی)، چیف انجینئر آر اینڈ بی جموں اور محکمہ کے دیگراَفسران شرکت کی جبکہ چیف انجینئر آر اینڈ بی کشمیر، پرنسپلوں / پالی تکنیک / آئی ٹی آئی کے سپرانٹنڈنٹ اور ایگزیکٹیو انجینئروںنے بذریعہ یڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔میٹنگ میں کیپکس بجٹ 2020-21 کے تحت ہاتھ میں لئے گئے سول کاموں کی طبعی و مالی حصولیابیوں کا مفصل جائزہ لیا گیا جن میں نشاندہی کئے گئے سرکاری پالی تکنیک کالج اور آئی ٹی آئی ادارے شامل ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ سکل ڈیولپمنٹ محکمہ نوجوانوں کو باہنر بنا نے میں اہم کردار اداکر رہا ہے تاکہ یوٹی میں بے روزگاری کے مسئلے پر قابوپایا جاسکے۔اُنہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو بااِختیار بنانے کے لئے تعلیم اور ہنر کافی اہمیت کے حامل ہے ۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسروں کو نوجوانوں کو بااِختیار بنانے کے لئے انہیں لازمی تربیت کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے لگن اور تن دہی سے کام کرنے کے لئے کہا۔محکمہ سکل ڈیولپمنٹ کے کام کاج اور کارکردگی سے متعلق ایک مفصل پرزنٹیشن پیش کرتے ہوئے ناظم سکل ڈیولپمنٹ نے میٹنگ کوجانکاری دی کہ کیپکس بجٹ 2020-21ء کے تحت منظور کی گئی رقم 34کروڑ روپے کا باقی ماندہ 27کروڑ روپے انتظامی محکمہ ڈائریکٹوریٹ نے واگزار کئے ہیں جو تعمیراتی ایجنسیوں کو نشاندہی کئے گئے سرکاری پالی تکنیک کالجوں اور آئی ٹی آئی مراکز میں مختلف سول کاموں کی تکمیل کے لئے فراہم کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ میٹنگ کویہ جانکاری دی گئی کہ ڈائریکٹوریٹ مشینری اورسامان کی خریداری کے لئے ٹینڈرنگ کے عمل کو حتمی شکل دے رہی ہے ۔ گورنمنٹ پالی تکنیک اور آئی ٹی آئی مراکزکے لئے 17.60 کروڑروپے منظور شدہ روپے میں سے 34 کروڑ کیپکس بجٹ 2020-21 منظور کیا ہے۔طبعی حصولیابیوں کا جائز ہ لیتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے متعلقہ تعمیراتی ایجنسی کو تمام کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔