سرینگر//کھیلوں کے موجودہ اور بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن پر زور دیتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس کونسل نظہت گل نے انجینئروںاور عہدیداروں کی ایک ٹیم کے ہمراہ کئی سٹیڈیموں اور انڈور سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا تاکہ جاری کاموں کی پیشرفت کی نگرانی کی جاسکے ۔جنوبی کشمیر کے دورے کے دوران انہوںنے سپورٹس ہال ، نیلان ڈوورومیںڈویڑنل اسپورٹس آفیسر (کے) کو جلد سے جلد کھیلوں کے سامان ، سازوسامان ، اور فرنیچر کی فراہمی اور انسٹالیشن کے لئے موقع پر ہدایات دیں۔اکیڈمی کے ٹرینیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے گل نے کہا کہ وہ اس یونٹ کو کرکٹ کی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔سکریٹری سپورٹس کونسل نے کوچنگ اور ٹریننگ کا سامان کے علاوہ کرکٹ کے دیگر گیئرز کو بھی تربیت دینے والوں کے حوالے کیا۔سیکرٹری سپورٹس کونسل کے ساتھ بات چیت کے دوران سب سے کم عمر ٹرینی ، 9 سالہ کرکٹر مصباح ہلال نے اپنے کوچ اور سرپرست پرویز رسول کی طرح قومی ٹیم میں کھیلنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے سخت محنت کرنے کا وعدہ کیا۔