سرینگر //جموں و کشمیر سرکار نے سیول سکریٹریٹ جموں اور سرینگر میں ملازمین کی حاضری پر نظر رکھنے کیلئے افسران کی دو ٹیمیں تشکیل دیں ہیں۔ افسران کی یہ ٹیمیں تمام محکمہ جات کا اچانک دورہ کریں گی اور غیر قانونی طور پر ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے ملازمین کی فہرست جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیمپارٹمنٹ کو فراہم کریں گے۔ جموں سول سیکوریٹریٹ کیلئے بنائی گئی ٹیم میں جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈپٹی سیکریٹری ڈاکٹر محمد عثمان خان اور جنرل ایڈمنسٹریشن کے انڈر سیکریٹری مہیت رینا کو شامل کیا گیا ہے جبکہ کشمیر کیلئے بنائی گئی خصوصی ٹیم میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیمپارٹمنٹ کے ڈپٹی سیکریٹری ریاض احمد وانی اورجنرل ایڈمنسٹریشن کے انڈر سیکریٹری ریاض الحق کو شامل کیا گیا ہے۔