سرنکوٹ //سرنکوٹ کے سنئی علاقے میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں نوجوان بری طرح سے زخمی ہواہے جس کو علاج کیلئے جموں منتقل کیاگیاہے ۔انجم خواجہ ولد فضل خواجہ ساکن سنئی اپر سنئی جارہی سڑک پر سوفٹ ڈیزائرگاڑی چلارہاتھا جس دوران اس کی گاڑی ریداں محلہ سے پہلے حادثے کاشکار ہوکر نیچے جاگری جس کے نتیجہ میں گاڑی تباہ ہوگئی جبکہ نوجوان بری طرح سے زخمی ہواہے ۔اسے فوری طور پر سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ پہنچایاگیاجہاںابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کردیاگیاہے ۔