گنڈ کنگن میں کار اور ٹرک میں ٹکر،لیہہ کی دوخواتین زخمی
بانہال+بانڈی پورہ+کنگن//سڑک کے الگ الگ حادثوں میں ایک خاتون سمیت دوافرادہلاک اور دوخواتین زخمی ہوئیں۔نادی ہل بانڈی پورہ میں ایک المناک حادثے میں فوجی ٹرک نے خاتون کوکچل ڈالا۔گاڑی کے ڈرائیورکو گرفتار کرکے پولیس نے کیس رجسٹر کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حسین جانی زوجہ حبیب اللہ میرساکن چک ارسلان گجربستی ،نادی ہل چشمہ کے متصل سڑک پر کہیں جارہی تھی کہ اس دوران مخالف سمت سے آرہے ایک فوجی ٹرک نے اُسے اپنی زدمیں لاکر کچلااور وہ موقعہ پرہی خون میں لت پت دم توڑبیٹھی۔آرہ گام پولیس تھانہ کے ایس ایچ او نے موقعہ پرپہنچ کرلاش کو اپنی تحویل میں لیااور فوجی گاڑی کوتھانے لیجاکر ڈرائیور کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا۔قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد خاتون کی لاش ورثاء کے حوالے کی گئی۔ سرینگرجموں شاہراہ پر مکرکوٹ کے مقام پر ٹرک کے حادثے کا شکار ہونے کے نتیجے میں ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔رام سو پولیس کے مطابق منگلوار شام دیرگئے مکرکوٹ کے مقام پر ایک کنٹینرٹرک شاہراہ سے لڑھک کردوسوفٹ گہری کھائی مین جاگرا۔اطلاع ملتے ہی ایس ایچ اورام سو،کی قیادت میں ایک پولیس پارٹی موقعہ پرپہنچ گئی اور فوری طور بچائو کارروائیوں کا آغاز کیا ۔ بچائو کارروائیوں کے دوران کھائی میں ڈرائیور کو مردہ پایا گیا۔گاڑی میں مزیدافرادکے سوارہونے کے خدشے کے پیش نظربچائو کارروائی کا سلسلہ رات دیر تک جاری تھالیکن کسی اور کوجائے حادثہ پرنہیں پایا گیا۔گاڑی کے ڈرائیور کی شناخت 40برس کے رویندرکمارولدخوشی سنگھ ساکن ہریانہ کے طور ہوئی ۔رام سو اسپتال میں لازمی قانونی کارروائیوں کے بعد ڈرائیور کی لاش کوورثاء کے حوالے کیاگیا۔قابل ذکر ہے کہ گاڑی میں گھریلوں الیکٹرنک اشیاء بشمول فرج،واشنگ مشین وغیرہ جیسے سامان لداتھا۔پولیس کیس رجسٹر کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔کنگن میں سڑک کے ایک حادثے میں لیہہ کی دوخواتین زخمی ہوگئیں۔گنہ ون گنڈ،کنگن میں ایک کارزیرنمبرJK10A-5111اورایک ٹرک زیرنمبرJK11D-5994کے درمیان شدیدٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار دوخواتین نیساخاتون اور سیماخاتون ساکنان لیہہ زخمی ہوگئیں،جنہیں علاج کیلئے سب ضلع اسپتال کنگن پہنچایا گیاجہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں شیرکشمیرانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزصورہ ریفرکیا۔تھانہ پولیس گنڈ کے تھانیدارمیرعبدالرشید نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی خواتین کی سکمزمیں حالت خطرے سے باہراورمستحکم ہے۔پولیس نے کیس رجسٹر کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔