لکھنو//سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے ایسٹرن پیریفیرل ایکسپریس وے کے افتتاح کو لے کر بی جے پی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد اس سڑک کا افتتاح کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں تو سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کروں گا کہ سپریم کورٹ نے جب حکم دیا تب سڑک کا افتتاح ہوا ہے۔اس سے قبل اکھلیش یادو نے یوپی بورڈ اور سی بی ایس ای کے 12 ویں کے ٹاپرس کو لیپ ٹاپ دے کر اعزاز سے سرفراز کیا۔ اس موقع پر اکھلیش نے یوپی کی بی جے پی حکومت پر طنز کستے ہوئے کہا کہ ہم یوپی کے ٹاپرس کو لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا اپنا وعدہ پورا کررہے ہیں۔