کولمبو//سری لنکا کے سابق وزیر اعظم مہندا راجہ پکسے اور سابق وزیر باسل راجا پکسے کو سپریم کورٹ کی اجازت کے بغیر ملک چھوڑنے سے روکنے کے عبوری احکامات کے لیے ایک تجویز دائر کی گئی ہے۔ڈیلی مرر کی رپورٹ کے مطابق اس تجویز میں سنٹرل بینک کے سابق گورنر اجیت نیورڈ کیبرال اور ڈبلیو ڈی لکشمن اور وزارت خزانہ کے سابق سکریٹری ایس آر ایٹیگل کے نام بھی شامل ہیں۔یہ تجویز سری لنکا کے تیراک اور کوچ جولین بولنگ اور سیلون چیمبر آف کامرس کے سابق صدر چندرا جیارتنے نے دائر کی تھی۔اس دوران کولمبو، 12 جولائی (یو این آئی) سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پکسے نے اپنے استعفی پر دستخط کر دیے ہیں اور پارلیمنٹ کے اسپیکر مہندا یاپا ابھے وردنا بدھ کو عوامی طور پر اس کا اعلان کریں گے ڈیلی مرر نے اطلاع دی ہے کہ مسٹر راجا پکسے نے استعفی پر دستخط کر دیے ہیں اور استعفی ایک سینئر سرکاری اہلکار کے حوالے کر دیا گیا ہے، جو اسے پارلیمنٹ کے سپیکر ابھے وردنا کے حوالے کر دیں گے۔قابل ذکر ہے کہ سنیچر کو سینکڑوں مظاہرین نے صدارت محل پر دھاوا بول دیا۔ اس واقعہ سے کچھ دیر پہلے مسٹر راجا پکسے صدارتی محل سے چلے گئے تھے۔ادھر شدید اقتصادی بحران کا شکار سری لنکا میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ ٹیمپل ٹریز پر مظاہرین کے دو گروپوں کے درمیان تصادم میں 10 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔