یو این آئی
مونٹیری (میکسیکو)/یاسین ایاری (دو گول)، الیگزینڈر آئزک، وکٹر گیوکیرس اور مٹیاس سوانبرگ (ایک ایک گول) کی بدولت سویڈن نے تیونس کو 1-5 سے روند کر فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اپنی مہم کا شاندار آغاز کیا۔سویڈن کی جیت کے ہیرو یاسین ایاری رہے، جنہوں نے دو گول داغے۔ ان کے علاوہ الیگزینڈر آئزک، وکٹر گیوکیرس اور مٹیاس سوانبرگ نے ایک ایک گول کیا۔ میچ کے ساتویں منٹ میں 22 سالہ یاسین ایاری نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔
میچ کے 30 ویں منٹ میں الیگزینڈر آئزک نے گول کرتے ہوئے برتری کو دوگنا کر دیا۔ سویڈن نے میچ میں اپنا دبدبہ برقرار رکھا۔ اس دباؤ کے درمیان تیونس کے لیے 43 ویں منٹ میں عمر ریکک نے گول کر کے اسکور 1-2 کر دیا۔میچ کے دوسرے ہاف میں 59 ویں منٹ میں سویڈن کے اسٹار کھلاڑی گیوکیرس نے گول کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ اس کے بعد متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان پر اترے سوانبرگ نے 84 ویں منٹ میں گول کیا۔ میچ کے اختتامی لمحات سے ٹھیک پہلے اسٹاپج ٹائم میں ایاری نے گول کرتے ہوئے ٹیم کو زبردست جیت دلائی۔