یواین آئی
ڈیلاس/کھیلوں کے مقابلوں میں جاپانی شائقین میچ کے بعد صفائی کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں اور اس بار بھی فیفا ورلڈ کپ کے دوران جاپان کے فینز نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت برقرار رکھی۔ شائقین کا کہنا ہے کہ یہ کھلاڑیوں، سپورٹرز اور اسٹیڈیم کے لیے ایک عزت دینے کی طرح ہے، یہاں پر آنا ہمارے لیے اعزاز ہے اور ہم یہاں اپنے پیچھے کچرا چھوڑ کر نہیں جانا چاہتے۔یہ روایت جاپان کے مداحوں کے لیے نئی نہیں کیونکہ وہ 1998ء، 2018ء اور 2022ء کے ورلڈ کپ سمیت متعدد دیگر عالمی مقابلوں میں بھی اسی طرز عمل کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ فیفا فٹ بال ورلڈکپ میں جاپان اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔