سوپور //پولیس اور عوام کے بیچ بہتر تعلقات قائم کرنے کی غرض سے تھانہ پولیس بمئی سوپورمیں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد ہوا۔میٹنگ کی صدارت ایس ایچ او تھانہ بومئی نے کی اور اس میں زالوورا ، ساگی پورہ اور یامربزلواری کے ذی عزت شہریوں نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران شرکاء نے پولیس کے ساتھ سول انتظامیہ سے متعلق عوامی اہمیت کے مختلف امور پر روشنی ڈالی۔ انہوںنے شرکا کو یقین دلایا کہ پولیس سے متعلق ان کی اصل شکایات کو ترجیحی طور پر حل کیا جائے گا اور ان کے جلد از جلد ازالے کے لئے سول انتظامیہ سے متعلق امور متعلقہ محکموں کے پاس کئے جائیں گے۔ شرکاء کو مساجد ، پبلک ٹرانسپورٹ اور بازاروں میں معاشرتی دوری کو یقینی بنانے اور ماسک پہننے پر زور دیا گیا۔شرکاء نے یقین دلایا کہ وہ محکمہ صحت کے رہنما خطوط واحکامات پر عمل کریں گے ، اس کے علاوہ وہ سول اور پولیس انتظامیہ کے ساتھ بھی تعاون کریں گے۔