سونے کی کان پر حملہ | 9چینی باشندے ہلاک

بامباری//:وسطی افریقا میں سونے کی کان پر مسلح افراد کے حملے میں 9چینی باشندے ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملے میں دو چینی باشندے زخمی بھی ہوئے ہیں، بامباری کے میئر نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔مسلح افراد پیر کی صبح پانچ بجے کان پر حملہ آور ہوئے،کان کنوں کی نعشیں دارالحکومت بنگوئی منتقل کردی گئی ہیں،فی الحال چینی سفارتخانے کی جانب سے فوری طور پر کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے۔