کنگن//سیاحتی مقام سونہ مرگ، زوجیلا اور پنجترنی کے اوپری پہاڑیوں پر اس موسم کی پہلی برفباری ہوئی ہے۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب سونہ مرگ، زوجیلااور پنجترنی کی پہاڑیوں پر موسلادھار بارشیں ہوئیں جس کے بعد اوپری پہاڑیوں پر ہلکی برفباری بھی ہوئی ۔ یہ اس موسم کی سونہ مرگ اور اسکے ملحقہ علاقوں میں پہلی برفباری ہے۔