ریاسی//یاسی ضلع کے سب ڈویژن درماڑی کے سونچل گلی سے بلڑ سڑک گزشتہ کئی برسوں سے زیر تعمیر ہے جو ابھی تک مکمل نہیں ہو پائی ہے۔مقامی لوگوں نے کہا کہ یہ سڑک تقریباً 3 کلومیٹر ہے جو محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے ہاتھ ہے۔اس سڑک کے تعمیر ہونے سے تقریباً 4 گاؤں کو فائدہ ہوگا لیکن 2017 سے یہ سڑک زیر تعمیر ہے جو ابھی تک مکمل نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرتا پڑ رہا ہے۔لوگوں نے کہا کہ اگرچہ انہوں نے کئی مرتبہ انتظامیہ کو اس سڑک کے حوالے سے آگاہ کیا لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔اس علاقہ کے لوگ پیدل سفر طے کرنے پر مجبور ہیں، اگر سڑک تعمیر کی جاتی لوگوں کو پیدل سفر طے کرنے کی نوبت نہیں آتی۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ فوری طور اس سڑک کو مکمل کیا جائے۔