کشتواڑ //ٹرانسپورٹ کے وزیر مملکت سنیل کمار شرما نے آج کشتواڑ کے دچھن بلاک میں ایک عوامی دربار کا انعقادکیااور وہاں لوگوں کو درپیش مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ اس موقعہ پر انہوںنے کہا کہ ریاست کے تینوں خطوں بالخصوص دور افتادہ علاقوں میں ترقیاتی عمل کو آگے بڑھانے کی طرف حکومت اولین ترجیح دے رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ دچھن ,مڈوہ ،وڈون اور پاڈر جیسے علاقوں کی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے ایک خصوصی ایکشن پلان مرتب کیا جائے گااور اس کے لئے حکومت وعدہ بند ہے ۔وزیر نے اس موقعہ پر لوگوں کے مطالبات غور سے سنے اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے مطالبات مرحلہ وار طریقے پر پور ے کئے جائیں گے ۔