مہور//ضلع پولیس ریاسی کی جانب سے سوک ایکشن پروگرام کے تحت منعقد ہ کرکٹ میچ کا پہلا اور دوسرا سیمی فائنل سنگم اسٹیڈیم سانگُڑی میں کھیلا گیا ۔ پہلامیچ سنگم رائڈر سنگری اور سُگا کے درمیان کھیلا گیا ۔سنگم رائڈر نے ٹاس جیتنے کے بعد 15 اووروں میں135 رن بنائے۔محمد اختر نے49رن بنائے جبکہ نتن نے19رن بنائے۔سنجے نے 4وکٹ لئے۔جواب میں سُگا کی پوری ٹیم14.3اووروں میں فقط 80 رن ہی بنا سکی ۔ملوق نے 31 گیندوں میں32 رن بنائے اور کرنیل نے17گیندوں میں14 رن بنائے۔شاہجہاں نے رائڈر سنگڑی کے لئے تین وکٹ لئے۔اختر کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔دوسرا سیمی فائنل ای جی کوٹلی اور شکاری کے درمیان کھیلا گیا ۔ ای جی کوٹلی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور15 اووروں میں170رن بنائے،رمنیک نے 52 رن بنائے جبکہ ویر سنگھ اور کبیتر سنگھ نے 36 رن بنائے،جبکہ ناصر نے 2وکٹ لئے۔اسکے جواب میں شکاری کی پوری ٹیم 14.4اووروں میں فقط128رن ہی بناسکی۔رمنیک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ٹورنامنٹ ضلع پولیس ریاسی کی جانب سے منعقد کیا گیا ہے جس میں کل ملاکر 16 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ٹورنامنٹ ایس ایس پی ریاسی سجاد بھٹ کی نگرانی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔