گول// جموںو کشمیر پولیس نے ضلع میں اب تک کی سب سے بڑی کاروائی کرتے ہوئے جموںوکشمیر یوٹی سے چُرائی گئیں 9سکوٹیوں سمیت ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ۔ ایس ڈی پی او گول پردیپ کمار کی سربراہی میں ایک ٹیم جس کی نگرانی ایس ایچ او گول منیر احمد خان ، سب انسپکٹر وسیم معرج کر رہے تھے نے سنگلدان میں ایک ناکہ لگایا اس دوران گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک سکوٹی سوار نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اس دوران پولیس نے اسے سکوٹی سمیت دبوچ لیا ۔پولیس نے اسکوٹی سوار محمد شفیع نجار ولد محمد عبداللہ نجار ساکنہ دلواہ حال سدھرا جموں کو گرفتار کیا ۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ مذکورہ ملزم نے ایک سکوٹی رجسٹریشن نمبر JK02BS-2263چرائی تھی اور ا سکے خلاف پولیس نے 38/2017 U / S 379 RPC۔درج کر لیا ۔ اس دوران پولیس نے پوچھ تاچھ کے دوران ملزم نے کہا کہ اس نے مزید9اسکوٹیز چوری کیں ۔پولیس نے ان 9اسکوٹیوں کوبھی برآمد کیا جو اس چور نے مختلف مقامات سے چرائی ہیں ۔ اس کے علاوہ اس نے مزید انکشاف کیا ہے کہ اس نے ایک چوری شدہ اسکوٹی بیئرنگ رجسٹریشن JK11A 3424 کو ختم کردیا ہے اور اس نمبر پلیٹ کو اسکوٹی بیئرنگ کے دوسرے رجسٹریشن نمبر JK02BG 7666 پر رکھ دیا ہے۔پولیس ملزم سے مزید تفتیش چوری کے دیگر واقعات میں اس کی شمولیت کا پتہ لگانے کے لئے جاری ہے اور مذکورہ ملزم سے مزید بازیابی متوقع ہے۔