سرنکوٹ//سرنکوٹ میں پہلی بار بالی ووڈکی ایک فلم کی شوٹنگ کی جارہی ہے جسے دیکھنے کیلئے لوگوں میں جوش و خروش پایاجارہاہے۔لطیف سے لادین (Latief to Laddain)نام کی اس فلم میں طارق خان ہیرو کاکردار ادا کررہے ہیں جبکہ فلم کی ہدایت کاری شاہد کاظمی کررہے ہیں اور پروڈیوسر پریم کمار ہیں۔فلم میں پری چوہدری اور صنم ہیروئن کی شکل میں ہیں۔بجرنگی بھائی جان میں سلمان خان کے ساتھ کام کرچکے میر سرور اس فلم میں بھی نمایاں رول ادا کررہے ہیں۔ان کے علاوہ طارق امیتاز نے بھی اہم رول اد اکیاہے۔یہ فلم مزاحیہ ہے ۔اس فلم کی شوٹنگ سرنکوٹ کے سنئی اپر علاقے میں کی گئی جہاں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے ۔فلم کے ہدایت کار اور پروڈیوسر نے بتایاکہ ان کا یہاں شوٹنگ کرنے کا مقصد اس علاقہ کی خوبصورتی کو اجاگر کرناہے تاکہ سیاح اس جانب راغب ہوسکیں ۔ انہوں نے کہاکہ سیاحتی طور پر اس علاقے میں بہت زیادہ صلاحیت ہے جس کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔