پونچھ//سلوتری کے لوگوں نے ٹرانسفارمرنصب کروانے کیلئے رکن قانون سازکونسل کاشکریہ اداکیاہے۔یہاں جاری پریس ریلیزکے مطابق لوگوں نے کہاکہ سرحدی ضلع پونچھ کے حدِ متارکہ کے قریبی گائوں سلوتری کے لوگوں کو عرصہ دراز سے بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔اس سلسلہ میں محکمہ بجلی کے افسران سے بار ہا رابطہ کرنے کے باوجودلوگوں کی پریشانیو ںکاازالہ نہیں ہوپارہاتھا۔ انہوں نے ایم ایل سی پردیپ شرما کے پاس جا کر اپنی روداد سنائی جس کے بعد موصوف نے اپنے سی ڈی فنڈ سے رقم واگزار کر کے اس گائوں میں نیا ٹرانسفارمر نصب کرنے کی ہدایت دی۔گذشتہ روز اس ٹرانسفارمر کی رسم افتتاح ایم ایل سی پردیپ شرما نے انجام دی۔اس موقعہ پر موجود گائوں کے لوگوں نے ایم ایل سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوام کی پریشانیوں کو سمجھتے ہوئے انھیں راحت پہنچائی ہے اس کے لئے اس گائوں کی عوام ہمیشہ پریدیپ شرما کی ممنون و مشکور رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پردیپ شرما نے اس کے علاوہ بھی گائوں کی عوام کی بہبود کے لئے کئی تعمیراتی کام شروع کروائے ہیں جو اس گائوں کی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہونگے۔اس دوران خطاب کرتے ہوئے پردیپ شرما نے کہا کہ وہ عوام کی خدمت کے لئے ایم ایل سی بنائے گئے ہیں اس لئے ان کی کوشش ہے کہ وہ اپنے لوگوں کے مسائل حل کروائیں۔