ریاسی //سلال پائور اسٹیشن چالو ہونے سے اب تک ماہ جولائی 2018 میںسب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔گذشتہ ماہ 519.8 MUs بجلی پیدا کی گئی ہے جب کہ اس سے قبل 501.6 MU۔اگست2003 میں ریکارڈ بجلی پیدا کی گئی تھی۔پائور اسٹیشن کے جنرل منیجر ہمانشو شیکھر نے اسکا سہرہ پائور اسٹیشن کے ملازمین کے سر باندھا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ملازمین کی کام کے تئیں تندہی ہے،جس سے مطلوبہ نتائج سامنے آئے ہیںکیونکہ پائور اسٹیشن کے ہر ایک ملازم نے اس میں بلواسطہ یا بلاواسطہ اپنا کردار نبھایا ہے۔تاہم ،انہوں نے پائور ہائوس اور ڈیم ٹیموں کی مشالی کارکردگی کا خصوصی ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ ملازمین کی سخت محنت سے ہی ایسا ممکن ہوسکا ہے۔