پونچھ//غیر سرکاری تنظیم سر سید ایجوکیشن مشن نے ضلع پولیس پونچھ کے اشتراک سے کوڈ 19 کے متعلق عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لئے مہم شروع کی ہے۔ اس سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے سنیچر کے روز ہفتہ وار لاک ڈون کے دوران قصبہ پونچھ کے مختلف مقامات پر تنظیم کی جانب سے لوگوں میں ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کئے گئے۔ اس موقعہ پر ڈی وائی ایس پی آپریشن منیش شرما ، ایس ایچ او پونچھ ایس ڈی سنگھ نے لوگوں کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور کوڈ-19 سے لڑنے کے لئے انتظامی ہدایات پر عمل کرنے کو کہا۔ ڈاکٹر نصیر احمد کالیس نے بھی پونچھ کے عوام سے ایس او پی کے رہنما خطوط پر عمل کرنے اور ماسک کو روزانہ کی بنیاد پر تبدیل کرنے کی اپیل کی۔ ڈاکٹر سرفراز میر چیئرمین (ایس ایس ای ایم ) نے لوگوں کوضلع پونچھ کورونا سے آزاد ضلع بنانے میں معاشرتی فاصلے برقرار رکھنے ، قوانین کی پابندی کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقعہ پر آفتاب خان ، مشتاق میر ، طارق خان ، اعجاز صدیقی ، رفیق میر ، شفقت علی ، امیر شیخ ، اتندر پال سنگھ ،محمد شفیق ، آزاد خان اور سید طارق ن رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کی۔