ممبئی/ ہندوستان اے کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور ہیڈکوچ سری لنکا دورے پرجارہے راہل دراوڑ نے کہا ہے کہ سری لنکا میں بہترین مجموعہ کے ساتھ سیریز جیتنا ان کا مقصد ہے، جس کے سبب کچھ نوجوانوں کو الیون میں کھیلنے کا موقع نہیں مل سکتا ہے۔انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ یہ دورہ میدان پر اترنے والے کھلاڑیوں میں سے کچھ کے لئے سلیکٹروں کے دروازے پر دستک دینے کے لئے ایک اچھے موقع کے طورپر کام کرے گا، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہندوستانی ٹیم میں قدم رکھنے والے کرکٹروں کے لئے میک-یا بریک جیسی صورت حال ہوگی۔ انہوں نے ساتھ ہی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے کہا، ’’حالانکہ یہ ضروری نہیں ہے کہ ہندوستان کے لئے ٹی-20 عالمی کپ کھیلنے کی خواہش رکھنے والے کھلاڑیوں کو بریک ملنے کی صورت حال ہو۔دراوڑ نے اتوارکو آن لائن پریس کانفرنس کے دوران کہا، ’’جب آپ ترقی کی سطح پر ہوتے ہیں یا اپنے لئے راستہ بنانے والے لیول پر کام کرتے ہیں تو ہدف مختلف ہوتے ہیں۔ ہمارے پاس یہاں حقیقت میں ایک الگ ہدف ہے۔ یہ چھوٹی سے سیریز ہے، اس لئے سب کو موقع دینا ممکن نہیں ہوگا۔ سلیکٹریہاں ہیں اورہم سیریز جیتنے کے لئے بہترین مجموعہ لے کر آئیں گے۔ بہت سارے کھلاڑی نوجوان ہیں اوریہ ان کے لئے ایک اچھا تجربہ ہوگا، گرچہ انہیں ہندوستانی ٹیم میں کھیلنے اورشکھر دھون، بھونیشور کمار اوردیگرسینئر کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع نہ ملے۔ وہ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔یواین آئی۔