سرینگر میں5لاکھ 64ہزار گولڈن کارڈ جاری باقی ماندہ آبادی کواسکیم کے دائرے میں لانے کی ہدایت

سرینگر//آیوشمان بھارت ۔پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا صحت کے تحت سرینگر ضلع کی باقی ماندہ آبادی کولانے کیلئے ڈپٹی کمشنرسرینگرکی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی ۔میٹنگ کے دوران ایوسمان بھارت ،اور پرودھان منتری جن آروگیہ اسکیم صحت کی موجودہ صورتحال اور پیشرفت پر تفصیلی غور کیا گیا۔میٹنگ میں صحت اسکیم کے تحت اندراج کوتیز کرنے کی ہدایت دی گئی اور حکام کو ہدایت دی گئی کہ جو لوگ اس اسکیم کے دائرے میں ابھی تک نہیں لائے گئے ہیں انہیں گولڈن کارڈ کے فوائد کامستحق بنانے کیلئے اس میں شامل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقین کو ہدایت دی کہ وہ گولڈن کارڈ کی اجرائی کے کام میں سرعت لائیں۔

 

انہوں نے متعلقہ حکام سی ایس سی اور وی ایل ایز نے کہا کہ وہ ڈی رجسٹریشن کیلئے تیارہیں اگر وہ لوگوں کو گولڈن کارڈ کے فوائد حاصل کرنے سے محروم رکھیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے تمام زونل میڈٰکل افسروں،تحصیل سپلائزافسروں کوہدایت دی کہ وہ اپنے علاقوں کی باقی ماندہ آبادی کو اس کے دائرے میں لانے کیلئے متحرک ہوجائیں ۔ ضلع کارڈنیٹرسی ایس سی سے کہاگیا کہ وہ مشتہرکئے گئے مقامات پرمعقول افراد کو کام پرلگائیں اورباقی ماندہ آبادی کا اندراج کریں۔ضلع کمشنر نے متعلقہ وی ایل ایز نے کہا کہ وہ مشتہرایف پی ایسز پرباقی ماندہ آبدی کواس اسکیم کے تحت لانے کو یقینی بنائیں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔تحصیل سپلائی افسروں سے کہا گیا کہ وہ راشن کارڈ رکھنے والوں کو گولڈن کارڈ کے فائد سے آگاہ کریں اورانہیں ہدایت دی گئی کہ وہ راشن کارڈ رکھنے والوں کو اس اسکیم کے دائرے میں لانے کو یقینی بنائیں ۔یہ بھی فیصلہ لیاگیا کہ اندراج کاکام اانگن واڑی مراکز میں بھی شروع کیا جائے گا۔میٹنگ میں بتایاگیا کہ ضلع سرینگر میں ابھی تک564404گولڈن کارڈ جاری کئے گئے ہیں اوراس طرح167538کنبوں کا احاطہ کیا گیا اور اسکیم کے تحت رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اور باقی ماندہ آبادی کوبھی اس کے دائرے میں لایا جائے گا۔