سرینگر//سرینگر میں پولیس نے چوری کی ایک واردات کو حل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے دوافراد کو گرفتار کرکے اُن سے مال مسروقہ بھی برآمد کرلیا ہے۔3فروری کو تھانہ ہارون کو جاوید احمد وانی نامی ایک شہری کی شکایت موصول ہوئی تھی کہ اس کی آلٹو کار بیئرنگ رجسٹریشن نمبر JK04A-1340دو اور تین فروری کی درمیانی رات کو چرالی گئی۔اس کے مطابق قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 09/2021 پولیس تھانہ ہارون میں درج کیا گیا تھا ۔تحقیقات کے دوران ایس ڈی پی او نہروپارک اور ایس پی ایسٹ زون سٹی سری نگر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ہارون کی سربراہی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی۔ تفتیشی ٹیم نے متعدد مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ کی اور دو مشتبہ افراد کی شناخت کی گئی جس کی شناخت فہیم احمد ملہ ساکن ملفک ہارون اور نیاز احمد مٹہ ساکن ٹینگ پورہ حال چھانپورہ نے جرم کے کمیشن میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ دونوں ملزمان کوگرفتار کرکے ہارون منتقل کردیا جہاں وہ زیر حراست ہیں۔ان کے انکشاف پر امام صاحب شوپیاں سے آلٹو گاڑی زیر رجسٹریشن نمبرJK04A-1340 برآمد ہوئی۔ مزید پوچھ تاچھ کے دوران دونوں ملزمان نے 4/5 فروری کی درمیانی شب میں نشاط علاقے سے ٹاٹا سومو رجسٹریشن نمبرJK01H-5284 چرانے کا اعتراف کیا۔ مذکورہ گاڑی صورہ سرینگر سے برآمد ہوئی۔ اس سلسلے میں پہلے ہی نشاط تھانہ میں ایف آئی آر نمبر 12/2021 درج ہے۔
سرینگر میں ٹریفک پولیس کی بیداری مہم
سرینگر//جموں و کشمیر ٹریفک پولیس کی جانب سے سرینگر شہر میں ٹریفک قوانین سے متعلق بیداری مہم کے تحت ایک تقریب منعقد کی گئی۔یہ مہم19 جنوری کو شروع ہوئی تھی اور16 فروری کو اس کا اختتام ہوگا۔سرینگرمیں یہ تقریب ٹریفک پولیس افسر غلام حسن کی قیادت میںسول لائنز میں منعقد کی گئی جس دوران گاڑی مالکان کو قوانین کی بیداری اور انکی پاسداری کرنے کے صلاح دی گئی۔قابل ذکر ہے کہ دیگر ریاستوں کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر ٹریفک پولیس ’روڈ سیفٹی ماہ‘کے تحت ٹریفک قوانین کی بیداری اور انکی پاسداری کے سلسلے میں مختلف پروگرام منعقد کر رہی ہے۔اس موقع پر ٹریفک پولیس افسر غلام حسن نے بتایا کہ بیداری مہم کا مقصد ہے کہ گاڑی چلانے والے افراد کو ٹریفک قوانین کی آگاہی ہو تاکہ ٹریفک نظام میں نظم و نسق رہے۔ اس موقع پر ایک دستخطی مہم بھی منعقد کی گئی۔