تھنہ منڈی // تھنہ منڈی کے منگوٹہ علاقے کے رہائشی سبکدوش ٹیچر اور سرپنچ حلقہ پنچایت منگوٹہ اے چوہدری عبدالعزیز انتقال کرگئے ہیں ۔ مرحوم موصوف گزشتہ کئی روز سے علیل ہونے کی وجہ سے صورہ میڈیکل ہسپتال سرینگر میں زیرِ علاج تھے جہاں ہفتہ کی رات 9 بجے ان کی موت ہو گئی۔ وہ کرونا متاثر بھی تھے لیکن ڈاکٹروں کے مطابق آخری لمحات میں دل کا دورہ پڑنے سے ان کا انتقال ہو گیا۔ ان کی نماز جنازہ مفتی عبدالرشید قادری نے ہفتہ کے روز ان کے آبائی گاؤں منگوٹہ میں پڑھائی پڑھائی۔اس موقع پر مرحوم چوہدری عبدالعزیز کے فرزند وسیم چوہدری کو ان کا جانشین نامزد کیا گیا۔مفتی عبدالرشید قادری نے ان کے سر پر دستاربندی کی۔چوہدری عبدالعزیز محکمہ تعلیم میں بطورِ استاد مقرہ ہوئے اور سینئر استاد کے باوقار عہدہ سے سبکدوش ہوئے۔ سرکاری ملازمت کے بعد بھی عوام کی خدمت میں جْٹے رہے چنانچہ بطورِ سرپنچ بھی منتخب ہو کر عوامی خدمت میں مصروفِ عمل رہے۔ان کی وفات پر غوثیہ جامع مسجد کے امام حافظ محمد نصیر الدین نقشبندی، مرکز ی جامع مسجد تھنہ منڈی کے خطیب و امام مفتی عبدالرحیم خان ٍڈی ڈی سی ممبر عبدالقیوم میر، ڈی ڈی سی ممبر سائیں عبدالرشید،چیئرمین میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل احمد میر، محکمہ پی ڈی ڈی کے جونیئر انجینئر محمد آصف چوہدری،سابقہ وزیر شبیر احمد خان سابقہ ایم ایل اے محمد اسلم خان،سیاسی لیڈر بشیر احمد وانی این سی لیڈر مشتاق احمد شال،سابقہ جج مظفر حسین خان،بی جے پی لیڈرچوہدری طالب حسین، چیئرمین مسلم ایجوکیشن ٹرسٹ خورشید احمد بسمل، کونسلر الحاج اقبال رینہ نذیر احمد گنائی، پرنسپل بوائز ہائر سیکنڈری سکول تھنہ منڈی صدیق احمد گنائی، پرنسپل گرلز ہائر سیکنڈری سکول تھنہ منڈی منظور احمد گنائی، شمیم احمد مغل اور شوکت احمد شال کے علاوہ دیگر کئی سیاسی اور سماجی تنظیموںنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفر ت کی ہے ۔