نوشہرہ //جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے ایک کارروائی کے دوران سرپنچ پنچایت کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا جبکہ اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کر کے مزید تحقیقاتی عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار شدہ سرپنچ جموں میں بطور وکیل بھی کام کررہا ہے ۔اس سلسلہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی راجوری شیما قصاب نے بتایا کہ سندر بنی میں پولیس کی ایک ٹیم نے معمول کی چیکنگ کے دوران ایک گاڑی زیر نمبر JK02B-2493کو روک کر اس کی تلاشی لی جس کے دوران مذکورہ ملزم سے 690گرام ہیروئن ضبط کرلی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ملزم کی شناخت لیاقت علی ولد محمد رشید سکنہ ڈھونگی کے طورپر ہوئی ہے ۔موصوفہ نے کہاکہ اس سلسلہ میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 79/2021درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔اس موقعہ پر ایڈیشنل ایس پی نوشہرہ ،ایس ڈی پی او نوشہرہ ذاکر شاہین مرزا و دیگران بھی موجود تھے ۔