سرینگر // ہفت چنار سرینگر کیمپ میں سی آر پی ایف اہلکار اپنی سروس رائفل سے حادثاتی طور گولی چلنے کے نتیجے میں ہلاک ہوا۔پولیس کے مطابق4بٹالین سی آر پی ایف سے وابستہ سچن یادو نامی اہلکار ڈیوٹی پر تعینات تھا، جس کے دوران اسکی سروس ائفل سے حادثاتی طور پر گولی نکلی جو اسکی چھاتی میں پیوست ہوئی۔ اسے فوری طور پر مقامی اسپتال لیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ اس سلسلے میں پولیس تحقیقات کررہی ہے۔