سرنکوٹ// ڈپٹی کمشنر پونچھ اندرجیت سنگھ کی صدارت میں سرنکوٹ میں ودیالیہ کیمپس میںاجلاس کا اہتمام کیا گیا۔اس اجلاس میں ایس ڈی ایم سرنکوٹ ،تحصیلدار سرنکوٹ ،سی ایم او ،بی ایم او ،سی ای او ودیگر آفیسران و منتظمین کیساتھ ساتھ طلباء اور والدین نے بھی شرکت کی ۔اجلاس کے افتتاح میں ودیالیہ کے پرنسپل ڈاکٹر ایس پی تر پاٹھی نے جے این وی سرنکوٹ میں تمام شرکا ء کا استقبال کرتے ہوئے اجلاس کا ایجنڈا بھی پیش کیا ۔اجلاس کے دوران تعلیمی اداروں کے مختلف مسائل کے سلسلہ میں اعلیٰ حکام کو جانکاری فراہم کی گئی ۔اجلاس کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے ودیالیہ کے تعمیر اتی عمل کیساتھ ساتھ تعلیمی نظام کے سلسلہ میں تفصیلی جائزہ لیا ۔انہوں نے تعلیمی ادارے کی کارکردگی کی بھی تعریف کی ۔