سرنکوٹ میں سکولی اوقات تبدیل کرنے کا مطالبہ

 

بختیار کاظمی

سرنکوٹ//ضلع پونچھ کے سرمائی زون کے اسکولوں کے اوقاتِ میں تبدیلی کی مانگ کرتے ہوئے طلباء کے والدین نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کو زیادتوں کی مار اض بھی عام لوگوں و ان کے بچوں کو دی جارہی ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ ضلع کی جغرافیائی و موسمی صورت حال لگ بھگ ایک جیسی ہی ہے مگر ستم ظریفی یہ ہے کہ تحصیل حویلی اور مینڈھر کے اسکولوں کے اوقاتِ کار صبح آٹھ بجے تا دوپہر دو بجے کر دیئے گے ہیں جبکہ سرنکوٹ اور منڈی کے اسکولوں کے اوقات کار اس گرمی اور بڑے ایام کے دوران صبح دس بجے تا شام چار بجے ہی رکھے گئے ہیں جس کی وجہ سے چھوٹے بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔

 

والدین نے کہاکہ گزشتہ سالوں میں ضلع انتظامیہ و نا ظم تعلیم اسکولوں کے اوقاتِ کار میں گرمائی خطے کے ساتھ ساتھ سرمائی خطے کے اوقاتِ کار میں بھی تبدیل کئے تھے مگر نہ جانے امسال انتظامیہ تا حال کیوںکوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے ۔مقامی لوگوں بالخصوص والدین نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ منڈی اور سرنکوٹ میں سکولی اوقات میں تبدیلی لائی جائے تاکہ بچوں کی پریشانی ختم ہو سکے ۔