سرنکوٹ//گزشتہ رات ہوئی موسلادھار بارشوں کی وجہ سے سرنکوٹ کے مرہوٹ محلہ کھیت وارڈ نمبر سات میں ایک مکان منہدم ہوگیاہے ۔ مالک مکان محمد فاروق کے مطابق موسلادھار میں ایک پسی گرآئی جس کی زد میں اس کا رہائشی مکان مکمل طور پر منہدم ہوگیاہے ۔ انہوں نے بتایاکہ انہوں نے مشکل سے محنت مزدوری کرکے مکان تعمیر کیاتھا جو منہدم ہوجانے سے وہ بے سروسامان ہوگئے ہیں ۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس کے نقصان کا تخمینہ لگاکر معاوضہ دیاجائے تاکہ وہ نیا مکان تعمیر کرسکے ۔علاقے میں گزشتہ رات شدید بارشیں ہوئی ہیں جس سے کئی دیگر مقامات پر بھی پسیاں گرآئیں اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔