سرنکوٹ قصبہ میں نصب ہینڈ پمپ خراب

بختیار کاظمی
سرنکوٹ // رمضان المبارک کے پیش نظر جہاں انتظامیہ کی طرف سے عوام کو بہتر سہولیات فراہمی کو یقینی بنائے جانے کے وعدے کئے جارہے ہیں وہائیں سرنکوٹ قصبہ میں نصب شدہ ایک ہینڈ پمپ گزشتہ ایک ماہ سے خراب پڑا ہوا ہے لیکن اس کی مرمت کیلئے ابھی تک کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے ۔سرنکوٹ صدر مقام سے محض سو میٹر کی دوری پر واقع سپربازار نزدیک ایک ہینڈ پمپ ہے جو پچھلے ایک ماہ سے خراب پڑا ہے جس کی وجہ سے آس پاس کے محلے دار سخت پریشان ہیں۔مکینوں نے متعلقہ حکام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ روزے کی حالت میں بھی میلوں دور سے پینے کیلئے صاف پانی لانے پر مجبور ہیں لیکن متعلقہ حکام کی جانب سے خراب مشینری کی مرمت کیلئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ خراب پڑے ہوئے ہینڈ پمپ کی مشینری کی جلدازجلد مرمت کروائی جائے تاکہ ان کی پریشانی ختم ہو سکے ۔