نئی دہلی//حکومت نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ سرحدوں کی حفاظت کے لئے بجٹ کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی۔وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے ایوان میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ وزارت دفاع اپنے لئے الاٹ بجٹ کا نہ صرف پورا خرچ کرتی ہے بلکہ یہ بجٹ کے باہر بھی خرچ کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ،‘‘بجٹ کی کمی کا اثر تیاریوں پر نہیں پڑنے دیا جائے گا۔’’انہوں نے ایوان کو یقین دلایا کہ دفاعی تیاریوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ضرورت کے مطابق فیصلے کرنے کے لئے فوج کے اختیارات میں اضافہ کیاگیا ہے ۔ایک دیگر ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ مسلح دستوں کی تجدید کاری کی جارہی ہے اور حکمت عملی کے تحت تاخیر کی وجوہات کو ختم کیا جارہا ہے ۔وزیر دفاع نے اعدادو شمار کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ الاٹ بجٹ سے زیادہ خرچ کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سال 17-2016میں دفاعی بجٹ 340921.98کروڑ روپے تھا جبکہ خرچ 351650.10کروڑ روپے تھا۔سال 19-2018میں دفاعی بجٹ میں 404364.71کروڑ روپے رکھے گئے جبکہ خرچ 4044652.96کروڑ روپے رہا ۔یواین آئی۔