کشتواڑ//راشٹریہ بال سواستھی کاریکرم کی ٹیم اے بلاک کشتواڑ کی جانب سے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سرتھل میںتحت گائیڈنس بی ایم او کشتواڑ ڈاکٹر گھنیشام سنگھ نے ایک طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔کیمپ کے دوران بعض معاملات کے کا افشا کیا گیا ،جسے ضلع ہسپتال کشتواڑ کو مزید فالو اپ کیلئے ریفر کیا گیا ۔اس موقعہ پر ضرورت مند بچوں کا مفت علاج کرکے مفت ادویات فراہم کی گئی۔اسکے علاوہ کیمپ کے دوران حفظان صحت سے متعلق جانکاری بھی دی گئی۔میڈا سے خطاب کرتے ہوئے میڈیکل افسر ڈاکٹر نذیر حُسین نے کہا کہ یہ ایک معمول کا چیک اپ کیمپ تھا ۔دریں اثنا ، انچارج پرنسپل جی ایچ ایس ایس سرتھل بابر امین نے آر بی ایس کے ٹیم کا سکول میں طبی کیمپ منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔راشٹریہ بال سواستھی کاریکرم (RBSK) سکیم نیشنل ہیلتھ مشن کی ایک ذیلی سکیم ہے جس میں 0سے18سال تک کی عمر کے کی سکریننگ کی جاتی ہے اور تب انہیں DEIC مرکز منتقل کیا جاتا ہے۔اس سکیم کے تحت محالجہ اور ادویات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔