جموں//ساہتیہ اکادمی نئی دہلی نے’’ڈوگری چ چندمکت کویتادی سواکرتی تے ستھتی ‘‘موضوع پر سمپوزیم کاانعقاد کیا۔اس دوران افتتاح سیشن کی صدارت نامورڈوگری ادیب ،محقق اورصدرشعبہ ڈوگری جموں یونیورسٹی پروفیسرچمپاشرمانے کی ۔انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں موزوں سے متعلق تفصیلی جانکاری دی۔ قبل ازیں درشن درشن کنوینر ڈوگری ایڈوائزری بورڈ ،ساہتیہ اکادمی نئی دہلی نے شرکاء کااستقبال کیااورموضوع کے بارے میں تعارفی لیکچردیا۔انہوں نے ڈوگری شاعری کی خصوصیات بھی بیان کیں۔نامورڈوگری ادیب موہن سنگھ نے کلیدی خطبہ پیش کیا۔ اس کے بعدپروفیسرسشماشرمااورڈاکٹرسندیپ صوفی نے پہلے سیشن میں مقالہ پیش کیا ۔دوسرے سیشن کے دوران مقالہ پڑھنے والوں میںڈاکٹررتن بسوترہ اورراجندررنجناشامل تھے۔دوسرے اجلاس میں سدیش راج نے ڈوگری کہانیاں پیش کیں اوراپنے ادبی سفرکے بارے میں شرکاء کے ساتھ خیالات مشترک کئے۔