نئی دہلی//۔ساہیتہ اکادمی نے جمعہ کوساہتیہ اکادمی اعزازات کااعلان کیا۔کشمیری زبان میں یہ اعزازسورگیہ ہردے کول بھارتی کو ان کے مختصر کہانیوں کے مجموعے ’طلسمی خانہ بدوش ‘ کیلئے دیاگیا جبکہ ڈوگری زبان کیلئے یہ اعزاز گیان سنگھ کو عطا کیا گیا ہے۔ ساہیتہ اکادمی نے بال ساہتیہ ایوارڈ سیداخترمنصور کی کتاب ’پگاہچ آش‘‘اور یوواایوارڈمسرورمظفر کی تصنیف ’واوچ باوتھ‘ کوعطاکیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ اعزاز20قلمکاروں کو مختلف زبانوں میں بہترین تخلیق کیلئے دیا گیا ہے۔ایوارڈ میں تانبے کی ایک لوح ،ایک شال اورایک لاکھ روپے کی رقم شامل ہے جو انہیں ایک تقریب پر پیش کی جائے گی،جس کا اعلان بعدمیں کیا جائے گا۔