کپوارہ//چوگل ہندوارہ میں فٹبال لیگ کا فائنل میچ کھیلا گیا جس میں باکھی آکر ایف سی نے اسکندر ایف سی کو 2گولوںسے شکست دی۔ چوگل میں ساکرارینہ چمپینز لیگ کاانعقاد کیاگیا جس میں ضلع کی متعدد ٹیموں نے شرکت کی اور کھیل شائقین سے داد حاصل کی۔ باکھی آکر ایف سی اور اسکندر ایف سی چمپینز لیگ کے فائنل میںپہنچنے میں کامیاب رہی۔ چمپینزلیگ کا فائنل دونوںٹیموںکے درمیان کھیلا گیا جس میں کھلاڑیوں نے گول کرنے کی کوششیںکیں۔میچ کے پہلے ہالف میں دنوں ٹیموں نے ایک ایک گول کیا اورسکور برابررہا۔ دوسرے ہالف میں باکھی آکر ایف سی نے کھیل کا شاندار مظاہرہ کیا اورمخالف ٹیم کیخلاف 3گول کئے۔ اسکندر ایف سی نے آخری وقت تک میچ جیتنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے۔ میچ میں جیت درج کرنے والے کھلاڑیوں اور اچھی کارکردگی کرنے والے کھلاڑیوں کے درمیان انعامات تقسیم کئے گئے۔ فائنل میچ کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی اچھی خاصی تعداد نے شرکت کی جبکہ ٹورنامنٹ کے منتظم نصیر احمد پیر، فٹبال ایسوسی ایشن ہندوارہ کے صدر طارق حسین پنڈت بطور مہمان خصوصی اور محمد شفیع اور فیاض احمد مہمان ذی وقار کی حیثیت سے موجود تھے۔ مقررین نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی طرف دھیان دیں اور منشیات کی وباء سے دور رہ کر اپنا مستقبل تابناک بنائیں۔