جدہ //جدہ میں خلود الفادلی نامی سکول پرنسپل نے پلاسٹک کی بوتلوں کے ڈھکنوں سے دنیا کے نقشے کا سب سے بڑا موزیک بنایا ہے جس سے ان کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ گرین لیوز پلے گروپ نامی سکول کی پرنسپل نے پلاسٹک کی بوتلوں کے تین لاکھ 50 ہزار ڈھکنوں سے 250 سکوائر میٹر کا نقشہ بنا کر گذشتہ سال کا ریکارڈ توڑا ہے جو کہ لبنان کے علاقے مزیارا میں کیرولین چیپٹینی نامی خاتون نے بنایا تھا۔انہوں نے ہلال کا 196.94 سکوائر میٹر کا موزیک بنایا تھا۔خلود الفادی نے کہا کہ انہیں محسوس ہورہا ہے کہ ان کی محنت رنگ لائی ہے۔’‘ان کا کہنا تھا کہ موسم کی خرابی کے باعث کھلے آسمان کے نیچے بنایا جانے والا ان کا موزیک متاثر ہو رہا تھا۔ اس لیے انہیں پرانا ریکارڈ توڑنے میں دشواری پیش آرہی تھی۔خلود الفادی نے بتایا کہ انہیں یہ پراجیکٹ کرنے کا حوصلہ اپنے طلبہ کے جوابات سے ملا جب انہوں نے سکول میں گلوبل وارمنگ اور ری سائیکلنگ کا مضمون متعارف کروایا تھا۔اپنے پراجیکٹ کے لیے پلاسٹک کی بوتلوں کے ڈھکن جمع کرنے کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ’کام شروع کرنے کے 40 دن کے اندر اندر خبر پھیلتی گئی اور جدہ، مکہ، مدینہ اور طائف سے لوگوں نے (ڈھکن) دیے۔‘’وہ نقشے کا اتنا بڑا اور خوبصورت موزیک دیکھ کر حیران تھے اور انہوں نے وعدہ کیا کہ پلاسٹک بچا کر اسے دوبارہ استعمال کریں گے یا کرہ ارض کو محفوظ کرنے کے لیے اسے مجھے عطیہ کر دیں گے۔‘