پونچھ//پورے ہندوستان کی طرح جموں کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں کوویڈ 19 کے خلاف جنگ جاری ہے۔اس جنگ میں جہاں محکمہ صحت اپنی تمام تر کوششیں اور صلاحیتیں جاری رکھے ہے وہی ہند فوج بھی اس جنگ میں پیش پیش ہے۔ ضلع پونچھ کے سرحدی گائوں ساوجیاں میں 45 سال سے اوپر کے افراد کو ویکسین کے ٹیکے لگائے جارہے ہیں جس میں اب تک 97 فیصد کامیابی حاصل کرنے کا دعوی کیا جا ریا ہے۔ ٹیکے کاری کو صد فیصد تک بڑھانے کے لئے پی ایچ سی ساوجیاں میں راسٹریہ رائفل کی40بٹالین کے اشتراک سے محکمہ صحت کی جانب سے گھر گھر جاکر ویکسی نیشن اور آگاہی مہم چلائی جارہی ہے۔ اس دوران لوگوں کو کورونا کے مزید پھیلاؤ سے بچنے کے لئے کوویڈ پروٹوکول پر عمل کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔ 40 راشٹریہ رائفل اور پی ایچ سی ساوجیاں کے کارکنان اور عملہ پر مشتمل ٹیموں نے گھر گھر پہنچ کر جہاں افراد کو ویکسن کے انجکشن لگائے وہی لوگوں میں سینٹائزر اور ماسک بھی تقسیم کئے۔ اس دوران احمد لون ساکن ڈھنہ کے ایک بزرگ جن کی عمر 115 سال بتائی جا رہی ہے نے بھی کوڈ انیس ویکسین کی پہلی خوراک لی اور پوری نوجوان نسل کو اس کی ترغیب دی۔ 45 سال سے زائد عمر کے ویکسی نیشن کی اس مہم میں اب تک 99فیصد کامیابی ملنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔مقامی باشندوں نے فوج اور پی ایچ سی کی اس کوشش کو سراہا۔