جموں//سرحدی حفاظتی فورس نے بین الاقوامی سرحد پر سانبہ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پاکستانی درانداز پر گولی چلائی اور اسے زخمی حالت میں گرفتارکیا ۔ سانبہ سیکٹر میں بی ایس ایف نے بن گلڈ سیکٹر میں مشکوک نقل و حمل دیکھی جس کے بعد انہوں نے مشکوک شخص کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن وہ نہیںرکا۔ بعد میں بی ایس ایف نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک درانداز زخمی ہو گیا ۔ زخمی درانداز کو بی ایس ایف نے گرفتار کر لیا اور انہیں علاج و معالجہ کیلئے گورئمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال جموں منتقل کیا گیا ۔ مذکورہ شخص سے کوئی اسلحہ بر آمد نہیں ہوا۔