گاندربل//سالورہ گاندربل میں پاگل کتے کے حملے میں ایک شہری شدید زخمی ہوگیا۔علاقے میں آوارہ کتوں کی وجہ سے مقامی آبادی گھروں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کررہی ہے۔بدھ کی صبح ایک پاگل کتے نے محکمہ تعلیم میں لیکچرار کے عہدے پر تعینات ایک شہری پر حملہ کیاجو شدید زخمی ہوا۔اس موقع پر مقامی آبادی نے اسے فوری طور پر ضلع ہسپتال گاندربل منتقل کیا جہاں اس کے سر پر گیارہ ٹانکے لگے۔مقامی لوگوں نے میونسپل کونسل گاندربل کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا۔