وجے پور//اسمبلی حلقہ وجے پورکے بڑی براہمناں میں گزشتہ روزمنعقدہ سالانہ پیربابا پیرشتالادنگل مقابلے کاخطاب معروف پہلوان بنیانے جیت لیاہے۔مقابلے کے اختتام پر پہلوانوں میں انعامات سابق وزیر اورنیشنل کانفرنس کے ریاستی سیکریٹری سرجیت سنگھ سلاتھیہ نے انعامات تقسیم کئے ۔سلاتھیہ نے پہلوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ روایتی کھیلوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اوراپنانام پیداکریں۔سلاتھیہ نے کہاکہ کھیلوں میں مستقبل کے کثیرمواقعے ہیں اس لیے نوجوانوں کواپنے ہنرکامظاہرہ کرنے کیلئے کھیلوں میں حصہ لینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ دنگل بھی کرکٹ،سوسراورہاکی کی طرح پوری دنیامیں معروف کھیل ہے ۔انہوں نے کامن ویلتھ گیمزکاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ریسلنگ کواتنابڑامقام حاصل ہے ۔انہوں نے نوجوان پہلوانوں سے کہاکہ وہ جدیدطرح کی کشتیوں پرگہری نگاہ رکھیں ۔سلاتھیہ نے شاندارکارکردگی کامظاہرہ کرنے والے پہلوانوں کومبارکبادپیش کی اورامیدکی کہ وہ قومی سطح پراپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کریں گی۔دنگل دیکھنے کیلئے بھاری تعدادمیں شائقین موجودتھے جن میں نیشنل کانفرنس بلاک صدربھگوان سنگھ،سابق چیئرمین میونسپل کارپوریشن بڑی براہمناں، رمن گپتانائب صدراین سی، وجے سنگھ سابق سرپنچ غلام نبی ، صدیق حسین اورصدراین سی لیبر یونین نارسنگھ بھی موجودتھے۔سلاتھیہ نے آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران محمدرشید، وجے سنگھ،محمدیوسف ،غلام مصطفی ،سابق سرپنچ غلام نبی ، اشوک سنگھ اورلال محمدکوشانداردنگل کیلئے مبارکبادپیش کی۔