جموں//ڈی جی پریزنز دلباغ سنگھ نے یہاں راج بھو ن میں گورنر این این ووہرا سے ملاقات کی۔سنگھ نے مختلف جیلوں کا دورہ کرنے اور اُن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد وہاں کی صورتحال سے گورنر کو آگاہ کیا۔سنگھ نے جیلوںمیں چلائے جارہے بہبودی کے پروگراموں کے بارے میں بھی مطلع کیا۔گورنر نے جیلوں میں سیکورٹی انتظامات کو مؤ ثر طریقے پر یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے قیدیوں کے لئے طبی سہولیات اور بہبودی کے پروگرام چلانے پر بھی زور دیا۔ادھرسابق ڈی جی پی ایم ایم کھجوریہ نے راج بھو ن میں گورنر این این ووہر اسے ملاقات کی۔کھجوریہ نے گورنر کے ساتھ ریاست میں امن و قانون کی صورتحال قائم رکھنے ، آپسی بھائی چارے کو بڑھاوا دینے کے معاملات پر غور و خوض کیا۔انہوںنے گورنر کو حالیہ شائع شدہ مونوگراف کے بارے میں تفصیلات دیں جس میں جموں وکشمیر سے متعلق معاملات کو حل کرنے کی تجاویز درج ہیں۔گورنر نے کھجوریہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں کہا کہ وہ سماج اور لوگوں کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں۔