سائبرسیکورٹی | آرینزاورپٹیالہ بار کے اہتمام سے سمینار

عظمیٰ نیوزسروس

چندی گڑھ//’سائبرسیکورٹی‘ پر آرینزگروپ آف کالجزاورپٹیالہ بار ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ایک سمینار منعقدہوا۔پتیالہ بار کے صدر ایڈوکیٹ من ویرایس توانااورآرینزکے چیئرمین ڈاکٹر انشوکٹاریہ اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔پنجاب یونیورسٹی کے ڈاکٹر انوج کمار کلیدی مقرر تھے۔ ڈاکٹر انوج نے سائبر سیکورٹی کی عالمی سطح پر اہمیت کو اجاگر کیا ۔سائبر جرائم غیرقانونی ہیں جن میں کمپوٹر،انٹرنیٹ اوردیگر نیت ورک آلات سے غیرقانونی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں۔سائبر مجرم شناخت کی چوری کرسکتے ہیںاوردیگر ڈیجٹل حملے کرسکتے ہیں۔ڈاکٹر انوج نے موضوع پرتفصیلی تقریر کی۔ڈاکٹر انشوکٹاریہ نے ڈیلی گیٹوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائبرسپیس میں تیزی اضافہ ہورہا ہے جس سے نئے خطرات جنم لے رہے ہیں۔اس بارے میں باخبر رہنا وقت کاتقاضا ہے۔