کیا آپ جھوٹ بولنے والے کو ووٹ دینگے: ممتا بنرجی

یواین آئی

کلکتہ // مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کو الزام لگایا کہ بی جے پی لوک سبھا انتخابات جیتنے کے لیے جھوٹ کا بلیو پرنٹ تیار کر رہی ہے۔بیربھوم ضلع کے سانتھیا میں بیر بھوم سے ترنمول کانگریس کی امیدوار، موجودہ رکن پارلیمنٹ شتابدی رائے کی حمایت میں انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے، بنرجی نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ قومی سطح کے دو اعلیٰ لیڈر ہیں جوپورے ملک کو لوٹ رہے ہیں لیکن اپنے گناہ چھپانے کے لیے بنگال کو بدنام کر رہے ہیں۔بی جے پی جھوٹ پھیلا کر الیکشن جیتنے کا خاکہ تیار کر رہی ہے۔ کیا آپ فسادکی سازش کرنے والے وزیر اعظم کو ووٹ دیں گے؟۔بی جے پی پر سندیش کھالی کے بارے میں جھوٹی داستان رقم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بنرجی نے کہا کہ بی جے پی نے بنگال کی کروڑوں مائوں اور بہنوں کی بے عزتی کی ہے۔ بی جے پی انہیں الزامات لگانے کے لیے رقم کی پیشکش کی ہے۔ آپ کو ایسی حرکت پر شرم آنی چاہیے۔بنرجی نے الزام لگایا کہ مودی حکومت پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا میں اشتہارات پر کروڑوں خرچ کر رہی ہے لیکن بنگال کے غریبوں کے پیسے روک رہی ہے۔