ڈولفن کالج چندی گڑھ بہترین نیم طبی تعلیمی ادارہ کے اعزاز سے سرفرار

عظمیٰ نیوزسروس

چندی گڑھ//ڈولفن (پی جی) کالج چندی گڑھ کوچھٹے ایجوکیشن لیڈرس کنکلیوایوارڈس میں شمالی ہند کاباوقارنیم طبی تعلیمی ادارہ ہونے کااعزازدیا گیا۔اس اعزازکے دیئے جانے سے نیم طبی تعلیم میں کالج کے اعلیٰ معیاری ہونے کی عکاسی ہوتی ہے۔وبزورنو ایجوکیشن اینڈایسرکی میزبانی میں تعلیمی میدان کے شاہسوار جمع ہوئے تھے تاکہ اعلیٰ تعلیم میں بشمول نصاب میں تبدیلی اور نئی تعلیمی پالیسی کے اداروں پراثرات ودیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈولفن کالج کے انجینئرویبومتل نے یہ اعزاز اوبزروکوفائوندراور سی ای او جیت شرمااور ایڈیٹر ان چیف تانیہ تکو سے حاصل کیا۔ڈولفن کالج مہاراجہ رنجیت سنگھ ٹیکنیکل یونیورسٹی بھٹنڈہ سے منسلک ہے اور یہاں انڈرگریجویٹ اورپوسٹ گریجویٹ نیم طبی کورسوں میں تعلیم دی جاتی ہے۔