بنگال میں 10ہزار نوکریاں تیار | قانونی کارروائیوں کی وجہ سے تقرری میں تاخیر:ممتا بنرجی

The Union Minister for Railways, Kumari Mamata Banerjee addressing at the Economic Editors’ Conference-2010, in New Delhi on October 27, 2010.

یواین آئی
کلکتہ// وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے پرولیا میںا نتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنگال حکومت کے ذریعہ 10 لاکھ نوکریا ں تیار ہیں لیکن قانونی پیچیدگیاں ہیں اس کی وجہ سے تقرری نہیں ہورہی ہے۔ ترنمول کانگریس کی لیڈر ممتا بنرجی نے منگل کو پرولیا میں ایک انتخابی جلسے میں الزام عائد کیا کہ بی جے پی کی وجہ سے 26ہزار اساتذہ کی تقرری مسنوخ ہوگئی ہے۔نوجوان بے روزگار ہوگئے ہیں۔اب بی جے پی اور وزیر اعظم کہہ رہے ہیں کہ ونوجوانوں کی ملازمت بچانے کی کوشش کریں گے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ آپ لوگ ہی ہیں جنہوں نے سی بی آئی کوہدایت دی کہ ان لوگوں کی نوکریاں چھین لیں۔ جب کہ ان میں اکثریت اہل امیدواروں کی ہے۔اس کے بعد ممتا بنرجی نے کہاکہ میرے پاس 10 لاکھ نوکریاں تیار ہیں۔ صرف بی جے پی اور سی پی ایم کے لوگ ہی عدالت جا رہے ہیں۔ مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔اس کی وجہ سے تقرری کا عمل روک جاتا ہے۔واضح رہے کہ منگل کو سپریم کورٹ کے تین ججوں کی بنچ میں ایس ایس سی کیس کی سماعت جاری ہے۔ ایس ایس سی نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ منسوخ کی گئی 26 ہزار ملازمتوں میں سے تقریباً 19,000 ملازمتیں اہل امیدواروں نے حاصل کی ہیں۔ تاہم ایس ایس سی کے بیان کو سننے کے بعد، سپریم کورٹ نے ان کی ذمہ داری کے احساس پر سوال اٹھایا۔ ایس ایس سی نے عدالت کو بتایا کہ ملازمت ختم کرنے کا فیصلہ عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ہے۔