زیون سرینگر میں آرمڈ پولیس کی جانب سے ترنگا ریلی کا انعقاد

سرینگر//آزادی کے امرت مہا اتسو کے طور وادی میں ترنگا ریلیوں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔ اس سلسلے میں منگل کو جموں وکشمیر آرمڈ پولیس کے 12ویں بٹالین کی جانب سے زیون سے ایک ترنگا ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت بٹالین کے کمانڈنٹ سنجے سنگھ رانا کر رہے تھے۔ ریلی میں کھنموہ، زیون اور مضا فاتی دیہات کے اسکولی طلباء نے شمولیت کی اور اپنے ملک کے تئیں وفاداری اور جذبے کا اظہار کیا۔ اس موقع پر حب الوطنی کے نغمے بھی گنگنائے گئے اور ترنگے کی آن، بان اور شان کو برقرار رکھنے کا عہد کیا گیا ۔پروگرام کے آخر میں طلباء کو ریفریشمنٹ دیا گیا اور گفٹ پیکس پیش کئے گئے۔سنجے سنگھ رانا نے طلبا پر زور دیا کہ وہ آج سے ہی ملک کی تعمیر نو اپنا کردار ادا کریں تاکہ آنے والے وقت میں ہمارا ملک دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے لیے مثال بنے انھوں نے مزید بتایا کہ اس قسم کی ریلی سے عوام اور پولیس کے درمیان بہتر تعلقات قایم ہوں۔